کورونا سے دنیا میں 5 لاکھ 71ہزار سے زیادہ اموات

   

Ferty9 Clinic

جنیوا: دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا شدت اختیار کرتی جارہی ہے ،اس جان لیوا اور مہلک وبا کی زد میں آنے سے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی روزبہ روز اضافہ ہو رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 30لاکھ 41 ہزار 698 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس خوفناک وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 71ہزار 660 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 48 لاکھ 81 ہزار 944 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 807 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 75 لاکھ 88ہزار 74 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 37 ہزار 782افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 34لاکھ 13ہزار 995ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس کے امریکہ میں 17 لاکھ 59ہزار 129مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 822کی حالت سنگین ہے جبکہ 15لاکھ 17ہزار 84کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالہ سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 66ہزار 176تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 72ہزار 151زندگیاں نگل چکا ہے ۔ہندوستان میں کورونا وائرس کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوتاجارہا ہے اور لگاتار دوسرے دن بھی ساڑھے 28 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تقریباً 8.78 لاکھ ہوگئی ہے ۔کورونا وائرس سے روس میں مجموعی اموات 11 ہزار 335 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 27 ہزار 162 ہو چکی ہے ۔پیرو میں کورونا کے باعث 11 ہزار 870ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 26ہزار 326رپورٹ ہوئے ہیں۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 979ہو گئی جبکہ کورونا کے مجموعی کیسز 3 لاکھ 15ہزار 41 ہو گئے ۔اسپین میں کورونا کے اب تک 3 لاکھ 988 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے ہلاک شدگان کی تعداد 28 ہزار 403 ہو گئیں۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے مجموعی پلاکتوں کی تعداد 35ہزار 6ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 99ہزار 750ہو گئے ۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 819ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89ہزار 603ہو چکی ہے ۔