نئی دہلی:ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے سب سے زیادہ ہلاکتیں دہلی ، مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں ہوئی ہیں۔اسی عرصہ کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں کووڈ 19 سے سب سے زیادہ(99) افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران مہاراشٹر میں 65 اور مغربی بنگال میں 51 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں اس مہلک وبا سے 524 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔