کورونا سے شدید متاثر اٹلی اور اسپین کیلئے ترکی کی امداد روانہ

   

استنبول۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثر دو یوروپی ممالک اٹلی اور اسپین کیلئے صحت سے متعلق آلات و دیگر اشیاء روانہ کی گئی ہیں۔ ترکی کی وزارت دفاع نے یہ بات بتائی۔ وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ طبی آلات کی فراہمی سے وباء پر اٹلی اور اسپین میں قابو پانے اور اچھے دنوں کی توقع کی جاسکتی ہے۔ ترکی کا فوجی کارگو طیارے کا ویڈیو کلپ پوسٹ کیا گیا جس میں یہ سامان بھیجا گیا۔