کورونا سے صحتیاب مریضوں سے پلازما عطیہ دینے کی اپیل

   

دیگر مریضوں کی مدد پر زور ۔ کمزوری کے اندیشوں سے عطیہ دینے سے گریز
حیدرآباد۔19جولائی (سیاست نیوز) کورونا وائرس کے پلازما کے ذریعہ علاج میں کامیابی کے بعد شہر میں پلازما کا عطیہ دینے والوں کی مانگ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور مختلف گوشوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ پلازما کا عطیہ دینے والوںکا اندراج کروایا جائے۔ شہر میں کوروناو مریضوں کی بڑھتی تعداد اورپلازما کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے بھی پلازما عطیہ دہندگان کو آگے آنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اسکے باوجود مریضوں کو درکار پلازما اور عطیہ دہندگان میں کافی فرق ہے جبکہ ریاست میں کورونا وائرس سے ٹھیک مریضوں کی تعداد اور مریضوں کی تعداد کا جائزہ لیا جائے تو بڑی تعداد میں عطیہ دہندگان کی فہرست تیار ہوسکتی ہے لیکن کورونا سے ٹھیک مریضوں کی جانب سے شناخت اور دوبارہ کمزوری کے خوف کا اظہار کیا جار ہاہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کورونا سے صحتیاب افراد کے جسم میں یہ قدرتی صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ کورونا کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں اسی لئے کورونا سے صحتیاب مریضوں کو اپنا اندراج پلازما عطیہ دہندہ کی حیثیت سے کروانا چاہئے تاکہ دوسروں کی جان بھی بچائی جاسکے ۔ماہر اطباء کا کہناہے کہ کورونا کی تصدیق کے بعد صحتیاب مریضوں کو پلازما کا عطیہ دینے میں کسی خوف کا شکار نہیں ہونا چاہئے کیونکہ پلازما کا عطیہ بھی خون کے عطیہ کی طرح ہے اور جو لوگ کورونا سے ٹھیک ہوئے ہیں وہ اپنے عطیہ سے دوسروں کی جان بچا سکتے ہیں اور یہ بھی ضروری نہیں کہ پلازما کا عطیہ ایک ہی مرتبہ دیا جائے بلکہ ڈاکٹرس کی نگرانی میں ایک سے زائد مرتبہ بھی عطیہ دیا جاسکتا ہے اسی لئے جو لوگ کورونا کا شکار ہوئے ہیں انہیں اپنی بہتر صحت کے شکرانہ کے طور پراپنے پلازما کے عطیہ کیلئے آگے آنے کی ضرورت ہے کیونکہ اللہ تعالی نے انکے جسم میں ایسی قوت مدافعت عطا کی ہے جو اس وباسے مقابلہ کی حامل ہے اور وہ پلازما عطیہ سے دوسروں کی جان بچانے میں تعاون کرسکتے ہیںکیونکہ اس طریقہ کو کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔