کورونا سے صحت یابی میں کویت کوبھی نمایاں مقام

   

کویت سٹی: کویت میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے، وبا کے شکار افراد کے علاج کی شرح کے لحاظ سے خلیجی ممالک میں کویت تیسری پوزیشن پر ہے۔عرب تعاون کونسل ریاستوں کی صحت کونسل نے جی سی سی ممالک میں کوویڈ19کے مریضوں کے علاج کی اعلیٰ شرح کی تصدیق کی ہے جس میں کویت تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ یو اے ای معمولی سے فرق کے ساتھ پہلے نمبر پر اور سعودی عرب دوسرے نمبر پر ہے۔ یو اے ای 96.4 کی شرح کے ساتھ پہلے، سعودی عرب 95.9 دوسرے جبکہ کویت 93.5 تیسرے نمبر پر ہے اور ووٹ باکس سربہ مہر کردیا ہے۔