کورونا سے صحت یاب مریض خون کا عطیہ دیں:مولانا سعد

   

نئی دہلی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا سعد کاندھلوی جو لاک ڈاؤن کے دوران یہاں مذہبی اجتماع کے انعقاد پر دہلی پولیس کی جانب سے ماخوذ کئے گئے ہیں، اُنھوں نے آج کورونا وائرس کے اُن مریضوں سے اپیل کی جو صحت یاب ہوچکے ہیں کہ متاثرہ افراد کے لئے اپنے خون کا عطیہ دیں۔ منگل کو جاری کردہ مکتوب میں مولانا سعد نے کہاکہ وہ اور جماعت کے بعض دیگر اراکین ازخود قرنطینہ اختیارکئے ہوئے ہیں۔ اِس مکتوب کو عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ مولانا سعد نے کہاکہ زیادہ تر ارکان جنھیں قرنطینہ کیا گیا تھا وہ انفیکشن سے پاک ثابت ہوئے اور ٹسٹ میں منفی نتیجہ آیا۔