حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سرکاری دواخانہ میں زیر علاج کورونا وائرس کے مریض کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا لیکن انہیں دوبارہ طلب کر کے ٹسٹ کیا گیا تو یہ ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا ۔ 23 مارچ کو اس مریض کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو تھا علاج کے بعد صحت یاب ہوگیا اور ڈسچارج سے قبل ٹسٹ کروایا گیا تو نگیٹیو پایا گیا ۔ دوسرے ٹسٹ میں کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہوئیں اور ٹسٹ پازیٹیو دکھا رہا تھا ۔ ڈاکٹروں نے انہیں دوبارہ طلب کر کے دواخانہ میں شریک کردیا گیا اور ان کے نمونے معائنے کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔ اس مریض سے ربط رکھنے والوں کو کورنٹائن کردیا گیا ہے ۔۔