کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 147 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,41,50,519 ہو گئی ہے ۔ ریکوری کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.52 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی جاچکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کم ہو کر 1,763 ہو گئے ہیں اور اسی عرصے میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے ایک مریض کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,741 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے ۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور باقی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد کم ہوئی ہے ۔کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں پانچ ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,204 ہو گئی ہے ، جب کہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 67,56,975 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,574 ہے ۔