کورونا سے عہدیداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت: ایڈیشنل کلکٹر عبدالحمید

   

Ferty9 Clinic

جنگائوں۔ ضلع کلکٹرجنگاؤں کی ہدایت کے مطابق ،ایڈیشنل کلکٹر (مجالس مقامی) جناب عبدالحمید نے کورونا کنٹرول سے متعلق بذریعہ ویڈیو کانفرنس ایم پی ڈی وی کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ ایڈیشنل کلکٹر (مجالس مقامی) جناب عبدالحمیدصاحب نے کہا کہ عہدیداروں کو کورونا سے محتاط رہنا چاہئے۔ اس موقع پر ، انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کافی خطرناک ہے۔عہدیداروں کو محتاط رہنا چاہئے اور وقتا فوقتا حکومتی ہدایتوں پر عمل درآمد کرے اور کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت اقدامات کریں۔انھوں نے کہا کہ ایم پی ڈی وی او سرپنچ، سکریٹریوں کے ساتھ مل کر کرونا متاثرہ افراد کو باہر نہ گھومنے دیں۔ان مثبت افراد کو انکے گھروں میں طبی قید میں رکھنے کے اقدامات کئے جائیں ، تاکہ کورونا نہ پھیل سکے۔ گھریوں میں قرنطین میں موجود افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو ماسک پہننا چاہئے عوام پر ہجوم گروہوں کی شکل میں جمع نہ ہوں اور جسمانی فاصلے کو ملحوظ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں اسپیکروں کے ذریعے تشہیر کرکے کووڈ کنٹرول کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوںمیں منظم انداز سے صفائی ستھرائی کے اقدامات کو پورا کیا جانا چاہئے۔