حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد ایک مرتبہ پھر کورونا کے مرکز میں تبدیل ہورہا ہے ۔ ایک طرف ڈیلٹا دوسری طرف اومی کرون کے کیسیس میں اضافہ ہورہا ہے ۔ حیدرآباد میں کورونا کے کیس 300 سے تجاوز کرچکے ہیں اومی کرون کے تمام متاثرین کا گاندھی اور ٹمس میں علاج کیا جارہا ہے ۔ باوجود اس کے شہر کے عوام بالخصوص پرانے شہر کے عوام کوویڈ 19 کے رہنمایانہ خطوط پر عمل کرنے سے گریز کررہے ہیں ان کی یہ غفلت اور لاپرواہی خود ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے ۔ شہر کے بازاروں ، مالس ، تفریحی مقامات پر عوام کا ہجوم دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ حکومت کے احکامات اور پولیس کے جرمانے کے باوجود اکثر لوگوں کو ماسک لگاتے ہوئے سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے نہیں دیکھا جارہا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں 30 دسمبر کو کورونا متاثرین کی تعداد 167 تھی جو 3 جنوری کو بڑھ کر 294 تک پہونچ گئی ہے ۔ جس کے بعد بھی عوام احتیاط کرنے کے بجائے لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ شادی بیاہ ، سیاسی و دیگر تقاریب میں عوام بڑے پیمانے پر ایک جگہ جمع ہورہے ہیں ۔۔ ن