نظام آباد :جمعیت علماء ہند ضلع نظام آباد کی جانب سے حافظ لئیق خان کی قیادت میں ضلع کلکٹر نظام آباد کو تحریری یادداشت حوالے کرتے ہوے اس بات کا مطالبہ کیا گیاکہ کرونا وائرس (کوویڈ) میں جن لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے انکے بچوں کی خانگی اسکول و کالج میں فیس معاف کی جائے اور انکی تعلیمی کفالت کو اسکول و کالج انتظامیہ خود برداشت کریں ۔ایڈیشنل کلکٹر نظام آباد چندر شیکھر نے ڈی ای او کو میمورنڈم روانہ کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ اس نمائندگی پر غور کیا جائیگا۔ حافظ لئیق خان صدر ضلع جمعیت علماء نظام آباد نے خانگی اسکول ، خانگی کالج انتظامیہ سے خواہش کی کہ وہ ہماری درخواست پر غور کرتے ہوئے ایسے طلبہ جن کے سرپرست کوویڈ میں فوت ہوئے ہیں ان کی فیس معاف کی جائے ۔
ضلع نظام آباد میں ججس کے تبادلے
نظام آباد :ضلع میں ججس کا تبادلہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ رجسٹرار نے احکامات جاری کئے ۔ ایس ایچ سری دیوی کو ضلع جج کاماریڈی کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ۔ نظام آباد فرسٹ کلاس اڈیشنل جج کی حیثیت سے سرینواس رائو ، کاماریڈی فرسٹ کلاس اڈیشنل جج کی حیثیت سے لال سنگھ سرینواس نائیک کا تقرر کیا گیا ۔ لال سنگھ سرینواس نائیک قبل از گوداوری کھنی میں خدمات انجام دی تھی ۔ نظام آباد ضلع عدالت کے سینئر سیول جج کرن ماہی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ملکاجگری پرنسپل سینئر سیول جج کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ۔