آرمور۔ پریس کلب آرمور کی جانب سے متوفی صحافیوں کے افراد خاندان کو ایک لاکھ 10 ہزار روپئے کی اعانت کی گئی۔ تفصیلات کے بموجب کورونا وائرس وباء کی زد میں آئے ہوئے دو تلگو صحافی راجیشور اور نانیشور فوت ہوگئے جس پر پریس کلب صدر آرمور گمڈی شنکر نے آرمور کے تلگو، اردو پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک صحافیوں سے اپیل کی تھی کہ ساتھی صحافیوں کو اپنی طرف سے رقمی اعانت دیں۔ اس طرح ایک لاکھ 10 ہزار روپئے جمع کئے گئے اور اس طرح مہیلا سنگھم کی عمارت پرکٹ میں ایک پروگرام رکھتے ہوئے صحافیوں کی بیواؤں کو فی کس 55 ہزار روپئے رقمی بانڈ حوالے کئے گئے۔ اس موقع پر پریس کلب صدر گمڈی شنکر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان رہنے والے دو صحافیوں کا گذر جانا نہایت دکھ کی بات ہے۔ انہوں نے ساتھی صحافیوں کے لئے رقمی اعانت دینے والے صحافیوں سے اظہار تشکرکیا۔ ان خاندانوں کیلئے رکن اسمبلی آرمور سے نمائندگی کرتے ہوئے ڈبل بیڈ روم مکانات منظور کروانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس موقع پر پریس کلب سکریٹری سرینواس، پرشانت ، سنجو ، پرشوتم، گنگاموہن اور دیگر نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر پریس کلب نائب صدر سیف علی، جائنٹ سکریٹری محمد حامد، عبدالنقیم، راجیشور، سوامی اور دیگرنے شرکت کی ۔