حیدرآباد۔/15 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کورونا سے فوت ہونے والے صحافیوں کے افراد خاندان کو میڈیا اکیڈیمی کی جانب سے آج امدادی چیکس حوالے کئے گئے۔ میڈیا ویلفیر فنڈ کے تحت ہر خاندان کو فی کس 2 لاکھ روپئے کا چیک صدرنشین میڈیا اکیڈیمی الم نارائنا اور ارکان مقننہ جی وینکنا اور کرانتی کرن نے حوالے کیا۔ ریاست میں تقریباً 100 سے زائد صحافی کورونا اور دیگر امراض سے فوت ہوئے ہیں جن کے افراد خاندان کو ویلفیر فنڈ کے تحت چیکس کی اجرائی عمل میں آئی۔ خاندانوں کو پانچ سال تک ماہانہ 5 ہزار روپئے پنشن منظور کیا گیا ہے جو راست بینک اکاؤنٹ میں جمع کیا جائے گا۔ تقریب میں شہر اور اضلاع سے تعلق رکھنے والے متوفی صحافیوں کے افراد خاندان شریک تھے۔ پروگرام میں تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی اور میڈیا اکیڈیمی کی کاوشوں کو سراہا۔ ر