ممبئی ۔6 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام)لائف انشورنس کونسل نے آج کہا کہ اس کے کسی بھی ممبر نے کووڈ انفیکشن کے سبب جان تلف ہونے کی صورت میں کوئی پالیسی ہولڈر کی ڈیتھ سے متعلق دعویداری کو قبول کرنے سے انکار نہیں کیا ہے ۔ لائف انشورنس کمپنیوں کے فاضل ادارے نے اپنے بیان میں کہاکہ کووڈ۔19 کی موت کی صورت میں دعویداریوں پر اُس فقرے کا اطلاق نہیں ہوگا جو زبردستی موت یا خودکشی وغیرہ کی صورتوں میں ہوتا ہے ۔ اُس نے یہ بھی کہا کہ تمام لائف انشورنس اداروں (سرکاری اور خانگی دونوں ) کووڈ۔19 سے متعلق کسی بھی دعویداری کی جلد از جلد کارروائی کریں گے ۔ یہ وضاحت کسٹمرس کو مطمئن کرنے کیلئے کی گئی ہے جنھوں نے اندیشے ظاہر کئے تھے کہ کووڈموت کی دعویداری قبول نہیں کی جائے گی ۔