کورونا سے لڑائی میں عوام کا تعاون اہم : کشن ریڈی

   

حیدرآباد۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی نے آج لیک ویو بنجارہ گارڈن میں ٹیکہ اندازی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے لڑائی میںعوام کا تعاون اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکہ اندازی کی تیسری مہم میں 18 سے 44 سال عمر والوں کو استفادہ کا موقع مل رہا ہے ۔ عوام کو اس سے استفادہ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے عنبر پیٹ اور سکندرآباد میں ٹیکہ اندازی مراکز کا دورہ کیا ۔