٭ مرکزی وزیر ارجن میگھاول نے ’بھابھی جی‘ کے نام سے ایک پاپڑ متعارف کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ اِس پاپڑ کے ذریعہ کورونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ پاپڑ کورونا وائرس سے مقابلہ کے لئے بیحد مفید ہے۔ اُنھوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ یہ بات کہی۔ مرکزی وزیر نے مزید کہاکہ یہ پاپڑ’’ آتم نربھر بھارت‘‘ مہم کے تحت تیار کیا جارہا ہے۔