کورونا سے لڑنے مدافعتی قوت بڑھانے والی کٹس متعارف

   

ہومیو کیر انٹرنیشنل کا کارنامہ
حیدرآباد : کوروناو ائرس کے خلاف لڑائی کے لیے ہومیو کیر انٹرنیشنل کلینکس نے مدافعتی نظام کو قوی کرنے والی کٹس متعارف کی ہے ۔ انسدادی ہومیو پیتھی ادویات پر مشتمل یہ کٹس بدن میں قوت مدافعت کو فروغ دیتی ہیں ۔ کہنہ امراض جیسے ذیابیطس ، آتھرٹیز ، اسپاندی لٹیز ، تھائیرائیڈ ، ہائپر ٹنشن ، جگر ، گردہ ، قلب کے مسائل وغیرہ کے سبب قوت مدافعت گھٹ جاتی ہے ۔ ہومیو کیر انٹرنیشنل بدن کے مزاحمتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے ۔ لہذا وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ہومیو کیر انٹرنیشنل نے بھی ماہرانہ مدافعتی قوت کے کورس کو متعارف کیا ہے ۔ چنانچہ 12 ماہ کے مدافعتی قوت کو بڑھانے کے لیے مفت کورس کا آغاز کیا گیا ۔ نئے و پرانے مریضوں کے ساتھ ان کے خاندان کے لوگ بھی وائرس سے لڑنے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں ۔اس کے علاوہ کوئی بھی انفیکشنس کا قدرتی طریقہ سے انسداد ہوتا ہے ۔ کوئی جانبی اثرات مرتب نہیں ہوتے ۔ تاحال ایک کروڑ سے زیادہ کٹس ہندوستان میں تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ یہ کٹس تمام 50 ہومیو کیر انٹرنیشنل کلینکس پر جنوبی ہند میں دستیاب ہیں ۔۔