نئی دہلی: جے ڈی یو نے کجریوال حکومت کی گھروں تک شراب پہنچانے کے منصوبے کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی مستقبل میں تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاری کرنے کے بجائے حکومت موبائل ایپ کے ذریعے شراب پہنچانے میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے ۔ جے ڈی یو کے ترجمان ستیہ پرکاش مشرا نے آج ایک بیان جاری کرکے کہا کہ دہلی حکومت کو سب سے پہلے کورونا کے سبب لاک ڈاؤن میں عوام کو راشن، روزگار جانے کے سبب اور مالی تنگی جیسے مسائل کو پہلے دور کرنا چاہیے تھا نہ کہ شراب کی ہوم ڈلیوری کیسے ہو’ اس بات کی فکر کرنا چاہیے تھی۔ کورونا کی دوسری لہر میں جس طرح دہلی کے عوام کو آکسیجن بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ آکسیجن کے لیے در در بھٹکنا پڑا اور کئی جانیں اس کی کمی کے سبب چلی گئیں۔