حیدرآباد :۔ کورونا سے متاثرہ حاملہ خاتون نے حضور آباد سے حیدرآباد منتقل کرنے کے دوران 108 ایمبولنس میں بچہ کو جنم دیا ۔ دونوں ماں اور بچہ صحت مند ہیں ۔ 9 ماہی حاملہ خاتون کا کورونا ٹسٹ مثبت برآمد ہونے کے بعد اس خاتون کو ضلع سدی پیٹ کے 108 ایمبولنس کے عملے نے حاملہ خاتون کو بہتر علاج اور ڈیلیوری کے لیے حیدرآباد منتقل کرنے کے دوران اس خاتون نے شاہ میر پیٹ کے قریب راستے میں ہی ایمبولنس میں بچہ کو جنم دیا ۔ 108 ایمبولنس کے عملہ نے خاتون کی زچگی کی اور بتایا کہ دونوں ماں اور بچہ صحت مند ہیں ۔ دونوں کو حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے تاکہ خاتون کا کورونا علاج کرنے کے ساتھ نومولود کا ٹسٹ بھی کرایا جاسکے ۔ دونوں ماں اور بچہ کی صحت پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے ۔ لہذا دونوں کو حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے ۔۔