56 ہزار بستر تیار، خواتین کو خوفزدہ نہ ہونے کا مشورہ : وزیر صحت
حیدرآباد۔23جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے حاملہ خواتین کو کورونا وائر س کی صورت میں ان کے بہتر علاج کے لئے سرکاری دواخانوں میں اقدامات کئے جارہے ہیں اور تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے سرکاری دواخانوں میں 56ہزار بسترتیار رکھے گئے ہیں تاکہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کی لہر میں شدت کے جو خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں اگر ویسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو نمٹنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔وزیر صحت مسٹر ٹی ہریش راؤ نے ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تیسری لہر کے دوران سنگین حالات سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ احتیاط کا مشورہ دیا اور کہا کہ حکومت کے اقدامات اپنی جگہ ہیں لیکن عوام کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئے اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں تعاون کرنا چاہئے ۔م