کورونا سے متاثرہ شخص سے اختلاط رکھنے والے 70 افراد کی شناخت :سعودی وزارت صحت

   

ریاض۔ 4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہاکہ مملکت میں جس واحد شخص کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا اعلان کیا گیا تھا، اب اس کی حالت مستحکم ہے۔ انھوں نے بتایا کہ شفایاب ہونے تک یہ شخص طبی قید کے تحت رہے گا۔ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھنے والے 70 افراد کو بھی میل جول سے علاحدہ کر دیا گیا ہے۔