کورونا سے متاثرہ فیملیوں کی مدد کریں گے ، کانگریس کا وعدہ

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کانگریس نے آنے والے ریاستی اسمبلی ضمنی چناؤ کے لیے اپنا منشور ہفتہ کوجاری کیا جس میں پارٹی نے کورونا وائرس سے فوت ہونے والوں کی فیملیوں کو مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ پردیش کانگریس کے سربراہ کمل ناتھ کے جاری کردہ ’ وچن پتر ‘ میں کہا گیا کہ 28 اسمبلی نشستوں کے لیے 3 نومبر کے چناؤ کے بعد پارٹی کو اقتدار حاصل ہوتا ہے تو زرعی قرض معافی اسکیم ، گائیوں کیلئے اسکیم شروع کئے جائیں گے ۔ کانگریس رواں سال مارچ میں ریاستی اقتدار سے محروم ہوئی جب جیوتیر آدتیہ سندھیا نے ایک درجن سے زائد کانگریس ایم ایل ایز کے ساتھ بغاوت کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔۔