کورونا سے متاثرہ کھلاڑی کے متبادل پر غور

   

دبئی ۔7 جون (سیات ڈاٹ کام )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) میچ کے دوران کسی کھلاڑی کو کورونا سے متاثر ہونے پر متبادل دینے پر غور کررہی ہے۔اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے تعطل کا شکار کرکٹ سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔آئی سی سی کے موجودہ قواعد کے مطابق کسی متبادل کھلاڑی کو میچ میں صرف اس صورت میں اجازت دی جاتی ہے جب کسی کھلاڑی کو سر میں چوٹ لگے اور وہ کھیلنے کی حالت میں نہ ہو۔ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف آئندہ ٹسٹ سیریز میں کورونا وائرس سے متاثرہ کھلاڑی کے متبادل کی اجازت دی جائے۔جس کے بعد آئی سی سی اب اس معاملے پر غور کررہی ہے۔