نئی دہلی، 19 جون (یواین آئی ) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 1219 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی جمعرات کو اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 17164 تک پہنچ گئی اور کل فعال کیسز کی تعداد 5976 رہ گئی۔ اس مدت میں تین اور مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 116 ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 22 مئی کو ملک میں کورونا کے صرف 257 فعال کیسز تھے ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ تین اور مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کا اعداد و شمار 116 تک پہنچ گیا۔ اس مدت میں دہلی میں دو اور مریض کی موت ہونے سے دارالحکومت میں ہلاک شدگان کی تعداد 15 ہو گئی۔