کورونا سے متاثرہ 20 کم عمر بچے ڈاکٹرس کیلئے چیلنج

   

Ferty9 Clinic

گاندھی ہاسپٹل میں زیر علاج، ماہر ڈاکٹرس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل
حیدرآباد۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کے علاج کے سلسلہ میں حکومت بلند بانگ دعوے کررہی ہے کہ بیشتر مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہورہے ہیں۔ ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا پازیٹیو کیسس میں 20 کم عمر بچے ہیں جن کا علاج ڈاکٹرس کے لیے چیلنج بن چکا ہے۔ ان کی عمر 12 سال سے کم ہے لہٰذا ان میں وائرس کا خطرہ زیادہ اور مہلک ہوتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تمام 20 بچے گاندھی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ آئی سی ایم آر قواعد کے مطابق بچوں کا خصوصی علاج کیا جارہا ہے۔ کورونا کے سلسلہ میں بڑوں اور بچوں کے علاج میں کافی فرق ہے۔ تلنگانہ میں ابھی تک 20 کم عمر بچے کورونا سے متاثر ہوئے۔ ان میں ایک 22 دن کا شیرخوار بھی شامل ہے۔ بچوں کے علاج کے لیے 20 ماہر ڈاکٹرس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ گاندھی ہاسپٹل کے چھٹویں منزل پر رکھا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹیم کے لیے بچوں کا علاج کسی چیلنج سے کم نہیں۔ مریضوں میں بعض بچے بیرونی ممالک سے وطن واپس ہوئے۔