کورونا سے متاثر امریکہ کیلئے روس کی طبی امداد

   

ماسکو ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثر امریکہ کیلئے روس نے طبی آلات اور دیگر اشیاء روانہ کئے ہیں تاکہ اس وباء پر قابو پایا جاسکے۔ طبی ماسک اور دیگر آلات سے لیس روس کا دفاعی جہاز امریکہ کیلئے روانہ ہوا۔ امریکہ سے متعلق دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ مختلف سامان سے بھرے ہوئے باکسیس کو جہاز میں ڈالا جارہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی نے تفصیلات جاننے کی کوشش کی تو وزارت دفاع نے بتانے سے انکار کردیا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی امریکی صدر ٹرمپ سے پیر کو ہوئی بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔