کورونا سے متاثر بیٹے کو ٹیچر نے گاڑی کی ڈکی میں بند کردیا

   

نیویارک : امریکی ریاست ٹیکساس میں لوگوں نے ایک خاتون کی حمایت کی ہے جس نے اپنے 13 برس کے بیٹے کو کورونا وائرس ٹسٹ کے لیے گاڑی کے ٹرنک میں بند کر دیا تھا اور نتیجتاً قانونی کارروائی کا سامنا کیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹیکساس کے مضافات میں جرسی نامی علاقے میں سابق طلبہ سمیت دیگر افراد نے پیر کو ان خاتون کے گھر کے باہر حمایتی خطوط رکھے۔سارہ بیم نامی 41 سالہ خاتون نے گذشتہ ہفتے ہیوسٹن میں قائم ڈرائیو تھرو ٹسٹنگ سینٹر میں سائٹ مینیجر کو کہا کہ وہ وہاں اپنے بیٹے کو لے کر گئی تھیں جس کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت آیا تھا۔سارہ بیم نے سائٹ مینیجر کو بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو گاڑی کے ٹرنک میں رکھا تھا تاکہ انہیں اپنے بیٹے سے وائرس نہ لگ جائے۔