حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ضلع راجنا سرسلہ کے یلاریڈی پیٹ گورنمنٹ پرائمری ہیلت سنٹر میں ڈاکٹرس نے کورونا سے متاثر حاملہ خاتون کی نارمل ڈیلیوری کی ہے ۔ دونوں ماں بیٹا صحت مند ہے ۔ تفصیلات کے بموجب رنگم پیٹ گاوں کی حاملہ خاتون لکاوت رجیتا ڈیلیوری سے دو دن قبل کورونا سے متاثر ہوگئی ۔ ڈاکٹر اور ہاسپٹل کے عملہ نے اس کا علم ہونے کے باوجود انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا اور اس خاتون کی ہاسپٹل میں نارمل ڈیلیوری کی ۔ جس میں مرد بچہ پیدا ہوا ۔ دونوں ماں بیٹا صحت مند ہیں ۔ ڈاکٹرس زچہ اور بچہ کی مزید بہتر نگہداشت اور علاج کے لیے دونوں کو 108 ایمبولنس میں ڈسٹرکٹ ہاسپٹل منتقل کیا ۔ ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کورونا سے متاثرہ حاملہ خاتون کی نارمل ڈیلیوری کرنے پر یلاریڈی پیٹ پرائمری ہیلت سنٹر کی ڈاکٹر اور دوسرے طبی عملہ کی ستائش کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے اور تمام گورنمنٹ ہاسپٹلس میں کورونا سے متاثرہ حاملہ خواتین کی ڈیلیوریز پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ۔۔ ن