کورونا سے متاثر مریضوںکے ٹسٹ کے لئے مشین کا افتتاح

   

نارائن پیٹ ۔ 14 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ ضلع ہاسپٹل نارائن پیٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ٹسٹ کرنے کے لئے ایک محفوظ مشین کا افتتاح عمل میں لایا گیا جس کا رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندرریڈی اور ضلع کلکٹر محترمہ ہری چندنا داسری آئی اے ایس نے افتتاح انجام دیا ۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ٹسٹ کرنے کے لئے ڈاکٹروں کو کافی احتیاط کرتے ہوئے اپنے آپ کو اس وائرس سے محفوظ رکھنا پڑتا ہے ۔ چنانچہ کورونا ٹسٹ چیمبر ضلع ہاسپٹل میں قائم کیا گیا ہے ۔ جہاں متاثرہ مریضوں کی جانچ ہوگی ۔ نارائن پیٹ ضلع میں تا حال کورونا کا کوئی بھی مریض مصدقہ نہیں ہے اس مشین کے افتتاح کے بعد حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل کو ٹسٹ کے لئے مشتبہ مریضوں کو روانہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل ڈاکٹر ملک ارجن ‘ ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر شریمتی شیلجا آر ڈی او مسٹر سی سرینواسلو و دیگر ڈاکٹر موجود تھے ۔