نئی دہلی : چیف منسٹر اُتراکھنڈ ترویندر سنگھ راوت جو 18 ڈسمبر کو کوویڈ۔19 کے ٹسٹ میں پازیٹیو پائے گئے تھے ، اُنھیں آج پیر کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسس نئی دہلی میں شریک کرایا گیا۔ وہ دہرہ دون میں گھر پر آئسولیشن میں تھے جس کے دوران وہ چیسٹ انفیکشن سے متاثر ہوگئے۔ راوت کو ایمس ٹراما سنٹر میں داخل کیا گیا ہے اور ہاسپٹل ڈائرکٹر کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ٹیم اُن کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔