حیدرآباد۔ کورونا وائرس سے متاثر ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی راما راو کو کل رات دیر گئے ایک خانگی دواخانہ کو منتقل کردیا گیا ہے ۔ کے ٹی راما راو 23 مئی سے ہوم آئسولیشن میں تھے ۔ انہیں معمولی علامات کے بعد کورونا ٹسٹ کروایا گیا تھا جس کا نتیجہ پازیٹیو رہا تھا ۔ حالانکہ ان میں اب بھی علامات بہت معمولی ہیں لیکن گذشتہ دو دن سے انہیں تیز بخار ہے جس کے بعد ڈاکٹرس کے مشورے پر انہیں ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے ۔ ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے اور وہاں ضروری معائنے کئے جا رہے ہیں۔