حیدرآباد :کورونا متاثر ہونے کے شبہ میںایک سنار نے حسین ساگر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق مغربی بنگال کا متوطن پالتوپن ددھ باؤلی کا ساکن پیشہ سے سنار تھا۔ وہ چند دن سے سردی ، کھانسی اور بخار سے متاثرتھا ۔ اسے کئی دواخانوں سے رجو ع کیا لیکن کہیں اس کا علاج نہ ہوسکا اور گاندھی دواخانہ جا نے کہا گیا۔ وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔ پالتوپن کو یہ شبہ ہوگیا تھا کہ وہ کورونا متاثر ہو گیا ہے۔ جمعہ کو وہ اپنے کے ہمراہ ٹینک بنڈ پہنچا اور پانی میں چھلانگ لگادی۔ دوست نے پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس نے آج نعش جھیل سے نکالی اور پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا۔