کورونا سے متعلق غلط معلومات انسانی جانیں لے رہی ہے: بائیڈن

   

واشنگٹن ۔ کورونا وبا کے دوران سوشل میڈیا پر مہلک وائرس سے متعلق غلط معلومات امریکی صدر کے لیے باعث تشویش بن گئی ہے۔ واشنگٹن میں اس حوالے سے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں صدر بائیڈن نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات لوگوں کی جانیں لے رہی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے ایک طویل عرصے سے فیس بک جیسی دیگر سوشل میڈیا کمپنیوں پر ذمہ داری عائد کی ہے کہ وہ ویکیسن کے حوالے سے بہت سے امریکی شہریوں میں تاخیر اور انکار جیسے منفی رویوں کی مشترکہ طور پر ذمہ دار ہیں۔ امریکہ میں کووڈ ویکسین کی مہم حال ہی میں نمایاں طور پر سست روی کا شکار ہوئی ہے۔