لکھنو۔ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمومایاوتی نے آج کہا کہ ملک میں کورونا سے مقابلے کے لئے تیاری آدھی ادھوری ہے اس لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ملک کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔بی ایس پی سربراہ نے آج اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کورونا وائرس قہر نہیں ہے بلکہ اس سے جڑے فنگس وغیرہ کے دوسرے امراض بھی کافی سنگین اور مہلک ہیں۔ اس کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو پوری سنجیدگی کے ساتھ پختہ انتظامات کرنا چاہئے کیونکہ کورونا کے معاملے میں ملک میں تیاری کافی ناقص ہے ۔ محترمہ مایاوتی نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں کہا کہ مہلک کورونا کو جھیل رہی عوام کو ویکسین کی سخت ضرورت ہے ۔
بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں ٹیکہ کاری کے لئے مل کر کام کریں۔