کانگریس کے سابق صدر اور وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ، راہل گاندھی نے کوویڈ کی وجہ سے بگڑتے حالات پر مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ نہ تو کورونا کنٹرول ، نہ ہی کافی ویکسین ، نہ روزگار ، نہ کسان مزدور کی سماعت ، نہ ہی ایم ایس ایم ای محفوظ ، نہ ہی متوسط طبقہ مطمئن ہے … انہوں نے لکھا ہے کہ آم کھانا تو ٹھیک تھا ، عام آدمی کو تو چھوڑ دیتے۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں بیک وقت کئی معاملات پر مرکزی حکومت کا گھیراؤ کیا۔ آپکو بتادیں کہ راہل گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن پارٹیاں ملک میں کورونہ کے بڑھتے ہوئے معاملات اور بگڑتی ہوئی صورتحال کے بارے میں مرکزی حکومت سے مستقل طور پر پوچھ گچھ کرتی رہی ہیں۔
