بیرون ملک سے آنے والوں کی تفصیلات حاصل کرنے پر زور، کاماریڈی میں جائزہ اجلاس سے کلکٹر کا خطاب
کاماریڈی :19؍ مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر مسٹر شرت نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منڈل ، ڈیویژن سطح کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کیا اور اس موقع پر عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے ضلع کلکٹر شرت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی اور انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سروے کرتے ہوئے عوام کو چوکسی برتنے کی ہدایت دی اور کہا کہ 45 دن سے بیرونی ملک سے آنے والے افراد کی دیہی سطح پر ولیج سکریٹری اور محکمہ صحت عامہ کے ورکرس ، آشا ورکرس گھر گھر پہنچ کر پمفلٹ تقسیم کریں اور کل تک سروے کے ذریعہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کی تفصیلات حاصل کریں اگر کسی پر کرونا وائرس کا شک ہونے کی صورت میں ان کے بارے میں ریاپیڈیکشن فورس کی ٹیم کو اطلاع دیتے ہوئے ضلع ہیڈ کوارٹرہاسپٹل کو منتقل کریں ۔ کاماریڈی ضلع کے راما ریڈی کے ریڈی پیٹ سے تعلق رکھنے والے سی آر پی ایف کانسٹبل نریش پر شک ہونے کی صورت میں اسے حیدرآباد منتقل کیا گیا ۔کاماریڈی سرکاری دواخانہ میں آئیسولیشن وارڈ بھی قائم کیا گیا ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ خاص طور سے جکل اور مدنور ، مہاراشٹرا کے سرحد پر واقع ہے لہذا یہاں پر چیک پوسٹ قائم کریں اور بانسواڑہ آرڈی او راجیشور کو اندرون دو یوم چیک پوسٹ قائم کرنے کی ہدایت دی ۔ جمعہ تک سروے کو مکمل کریں ۔ تانڈوں میں موجودہ عوام کو چوکس رہنے اور گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر مسٹر شرتھ نے کہا کہ اُگادی تقریب کے موقع پر دیہاتوں پر کشتی کے مقابلہ اور بیل بنڈی کے مقابلہ منعقد کئے جاتے ہیں ان تمام کو رد کردیں ۔ ڈیویژن سطح پر شاپنگ مالس اور بازاروں کو منعقد نہ کریں ۔ تحصیلدار ، ایم پی ڈی اوز، محکمہ صحت عامہ کے عہدیدار چوکسی برتیں ، آٹو اسٹانڈاور بس اسٹانڈ کے علاقہ میں چوکسی برتتے ہوئے صفائی کے انتظامات کو انجام دیں ۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹرس یادی ریڈی ، وینکٹیش دھوترے ، ڈی ایم اینڈ ایچ او چندر شیکھر کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔