نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی بی ونود کمارسے فون پر بات چیت
حیدرآباد /10 اپریل ( سیاست نیوز ) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کیلئے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے وائرس کے خاتمہ تک اس طرح چوکسی برقرار رکھی جائے ۔ نائب صدر جمہوریہ نے آج تلنگانہ پلاننگ بورڈ کے نائب صدرنشین بی ونود کمار سے فون پر بات چیت کی اور تلنگانہ کی صورتحال کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ انہیں اس بات کی اطلاعات ملی ہیں کہ کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تلنگانہ حکومت مثالی کام کر رہی ہے ۔ ونود کمار نے نائب صدر جمہوریہ کو بتایا کہ حکومت لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کر رہی ہے اور عوام کا مکمل تعاون حاصل ہو رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب خاندانوں کیلئے حکومت نے اناج اور معاشی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ غیر مقامی ورکرس کے تحفظ کیلئے شیلٹرس قائم کئے گئے اور ان میں اناجام اور رقمی اور تقسیم کی گئی ۔
