کورونا سے نمٹنے سارک وزرائے صحت کے اجلاس کی تجویز

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج خطہ میں کورونا وائرس کی وباء اور اس پر قابو پانے سے متعلق امور پر سارک سکریٹری جنرل سے بات چیت کی۔ انہوں نے موجودہ ہیلت ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے سارک ممالک کے وزرائے صحت کے اجلاس کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں قائدین نے جنوبی ایشیاء کے ممالک کو کورونا وائرس کی وباء کے باعث درپیش چیلنجس اور ان سے نمٹنے پر غور کیا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سارک کا بانی رکن ہے اور وہ اس موقع پر اس کو ایک بہتر پلیٹ فارم تصور کرتا ہے ۔