کورونا سے نمٹنے سن رائزرس حیدرآباد کا 10 کروڑ کا عطیہ

,

   

حیدرآباد 10 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمئیر لیگ کی ٹیم سن رائزرس حیدرآباد نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات میں 10 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا جائیگا ۔ اس اعلان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سن رائزرس کے بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ٹوئیٹ کیا کہ یہ کتنا اچھا اقدام ہے ۔ بہت اچھے سن ٹی وی گروپ ‘ سن رائزرس ۔ ہندوستان میں کورونا کے 6 ہزار سے زائد مریض ہوگئے ہیں۔