کورونا سے نمٹنے مرکزی حکومت سے نئے رہنما خطوط جاری

   


حیدرآباد۔ مرکزی حکومت نے کورونا مینجمنٹ کیلئے ریاستوں کو نئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ عوامی مقامات کو بند کرنے کے بشمول سخت ترین اقدامات کریں۔ علاوہ ازیں شہروں میں نائیٹ کرفیو نافذ کیا جائے اور دواخانوں میں بستروں کی سہولت میں اضافہ کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ وزارت صحت و خاندانی بہہود نے یہ خطوط جاری کئے ۔