کورونا سے نمٹنے میں کے سی آر حکومت ناکام :ڈاکٹر نارائنا

   

حیدرآباد۔ سی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے ریاستی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ وہ کورونا واقعات اور اس سے ہونے والی اموات سے نمٹنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں اس وائرس سے نمٹنے سہولیات کا فقدان ہے ۔ چیف منسٹر کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ لوگ سرکاری دواخانوں سے خوف کھارہے ہیں اور دور بھاگ رہے ہیں ۔ ان دواخانوں میںبہتر سہولیات یا علاج دستیاب نہیں ہے ۔ انہوںنے عادل آباد کے واقعہ کی مثال پیش کی جہاں سرکاری دواخانے میں سہولیات نہ ہونے پر کورونا مریض دواخانے سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے تھے ۔ حکومت اس وباء سے نمٹنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔