کورونا سے ٹی آر ایس قائد راجیشم کی موت

   

حیدرآباد۔ ٹی آر ایس کے ایک قائد کی پدا پلی میں کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ 55 سالہ ڈی راجیشم نے ناگرجنا ساگر ضمنی چناؤ کی مہم میں حصہ لیا تھا واپسی کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور ٹسٹ کرانے پر کورونا کا پتہ چلا۔ صحت میں مسلسل بگاڑ کے بعد کریم نگر کے خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران ہفتہ کی رات راجیشم کا دیہانت ہوگیا۔ وہ راما گنڈم میونسپل کارپوریشن میں ٹی آر ایس کے مقامی صدر تھے۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران قلب پر شدید حملہ سے دیہانت ہوا ہے۔ پداپلی سے تعلق رکھنے والے پارٹی قائدین اور عوامی نمائندوں نے راجیشم کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔