بیجنگ : چینی شہر ووہان میں کورونا لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد اسٹوڈنٹس نے پہلی مرتبہ گریجوشن تقریب میں شرکت کی ہے۔ اس دوران کسی نے ماسک نہیں پہنا، جو اشارہ ہے کہ جس شہر سے یہ عالمی وبا شروع ہوئی تھی، اب وہ شہر بالکل محفوظ ہو چکا ہے۔ اس چینی شہر میں دنیا کا سخت ترین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ 2019ء کے اواخر میں اس عالمی وبا کا آغاز اسی شہر سے ہوا تھا، جو اب دنیا بھر میں پھیل چکی ہے اور زیادہ تر ممالک ابھی تک اس پر قابو نہیں پا سکے۔