کورونا سے پہلے بھوک سے ہی مرجائیں گے

,

   

ضرو رتمندوں کیلئے پولیس کی جانب سے غذا کی تیاری، گوا میں کوئی دوکان کھلی نہیں
نئی دہلی ۔ /27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کے بعد عوام خاص کر غریب افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مزدوروں نے کہا کہ ہم کورونا سے پہلے بھوک سے ہی مرجائیں گے ۔ ہمیں ڈر ہے کہ یہ لاک ڈاؤن ختم کرکے ہی رہے گا ۔ نئی دہلی کے قریب تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں نے بتایا کہ گزشتہ 3 دن سے ہم کھانے کو تلاش کررہے ہیں ۔ دوکانیں بند ہیں ۔ گوا میں فلم ایڈیٹر اپوروا اسرانی نے کہا کہ یہاں پر گزشتہ تین دن سے کوئی دوکان کھلی نہیں ہے ۔ اگر ہم بریڈ لینے کیلئے باہر نکلے تو پولیس ہمیں ماررہی ہے ۔ چیف منسٹر گوا کو ہماری حالت پر رحم کھانا ہوگا ورنہ ہم کورونا وائرس سے قبل بھوک سے ہی مرجائیں گے ۔ اسی دوران لاک ڈاؤن کے باعث مزدوروں کو ہونے والی پریشانی اور فاقہ کشی سے بچانے کیلئے پولیس نے کھانا تیار کرنا شروع کیا ہے ۔ اترپردیش کے پریاگ راج نے سیول لائن پولیس اسٹیشن پر کھانا تیار کیا جارہا ہے جو ضرورتمندوں میں تقسیم کیا جائے گا ۔