میڈرڈ ۔ 28 مئی(سیاست ڈاٹ کام) یورپی ملک اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں دس روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کا باقاعدہ آغاز مقامی وقت کے مطابق آج جمعرات کو دوپہر 12 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے کیا جائے گا جبکہ ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں کر دیے جائیں گے۔