نئی دہلی 12مئی(سیاست ڈاٹ کام)دہلی حکومت شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن میں بطورکنٹرککٹ کام کرنے والی ٹیچرکے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپئے کی اعزازی رقم ادا کرے گی۔وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے منگل کو اس کا اعلان کیا۔متوفی ٹیچر کوروناجنگجو کے طور پراپنی خدمات انجام دے رہی تھی۔مسٹرکجریوال نے کہا،‘‘کارپوریشن کے اسکول میں بطورکنٹریکٹ کام کررہیں استادمحترمہ بیکالی جی سرکاری اسکول میں کھانا تقسیم کرنے کے دورا ن کورونا کا شکار ہوگئیں۔جس کی وجہ سے 4مئی کو ان کی موت ہوگئی،خدا ان کی روح کو سکون عطا کرے ۔دہلی حکومت ان کے خاندان کو ایک کروڑ روپے کی اعزازی رقم اداکرے گی۔واضح رہے کہ متوفی ٹیچر کے شوہر کی بھی گذشتہ ماہ کورونا سے موت ہوگئی تھی۔