گذشتہ 24گھنٹے میں 3.60 لاکھ ایکٹیو کیسیس ، 2.61 صحت یاب ، 3300 فوت ،صورتحال ابتر
نئی دہلی: ملک میں کورونا کا قہرتھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3.60 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، لیکن راحت کی بات یہ رہی کہ 2.61 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ، جبکہ تقریباََ 3300 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔اس دوران ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2556182 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے بعد اب تک ملک میں 14 کروڑ 78 لاکھ 27 ہزار 367 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے چہارشنبہ کی صبح جاری اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 360960 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار 267 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 261162 مریض صحتیاب بھی ہیں۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 17 ہزار 371 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔اس دوران ایکٹو کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے سے ان کی تعداد 2978709 ہوگئی ہے ۔ وہیں مزید 3293 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 2 01 187 ہوگئی ہے ۔ملک میں شفا یابی کی شرح کم ہو کر 82.33 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 16.55 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.12 فیصد رہ گئی ہے ۔ مہاراشٹر کورونا کے ایکٹو کیسز میں سرفہرست ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز میں 2289 کی کمی واقع ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 6،74،358 رہ گئی ہے ۔ اس دوران ریاست میں مزید 67752 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3669548 ہوگئی ہے جبکہ مزید 895 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 66179 ہوگئی ہے ۔کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 20857 بڑھے ہیں ، جبکہ 18413 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 301918 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اموات کی تعداد 14807 ہو گئی ہے اور اب تک 1084050مریض صحتاب ہوچکے ہیں۔کیرالہ میں ایکٹو کیسز14374 بڑھ کر 247514 ہو گئے اور18413 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 1207680 ہوگئی جبکہ مزید 32 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 5170 ہو گئی ۔قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کے ایکٹو کیسز میں 5906 کا اضافہ ہونے سے ان کی تعداد اب بڑھ کر 98264 ہوگئی ہے ۔ یہاں مزید 381 افراد کی موت ہونے کے ساتھ اس وبا سے مرنے والوں کی اب تک 15009 ہو گئی ہے جبکہ 958792 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے ۔آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 4315 بڑھ کر 99446 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 947629 ہوگئی ہے جبکہ 7800 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 1710 بڑھ کر 108855 ہو گئے ہیں اور اب تک 13728 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں ریاست میں 990919 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔