کورونا سے 28 افراد فوت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے 3558 ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ اس سے متاثر 28 افراد کی موت ہوگئی۔دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 4775 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے ۔ ملک میں اب تک 2206659219 افراد کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے ۔جمعہ کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کل ایکٹو کیسز کم ہو کر 53852 رہ گئے ہیں۔ ملک میں متاثرین کی کل تعداد 44932344 ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 531468 ہو گئی ہے ۔