کورونا :شب ِ برأت پر بھوپال میں قبرستان بند

,

   

بھوپال۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے درمیان علمائے دین شبِ برأت کے موقع پر تمام لوگوں سے گھروں میں رہ کر ذکر و اذکار کرنے اور نمازوں کے اہتمام کی اپیل کی ہے۔ اس رات کو مسلمان ذکر و اذکار ، تلاوتِ قرآن اور نمازیں پڑھ کر اپنے رب کو راضی کرتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی خوش نصیب لوگوں کو شب برأت نصیب تو ہوئی لیکن یہ رات پر کورونا وائرس کے خوف کا سایہ ہے۔ مدھیہ پردیش میں وائرس 18 اضلاع میں پھیل چکا ہے ، سب سے زیادہ پیچیدہ صورتحال اندور ، بھوپال اور اجین کی ہے۔ ان تینوں اضلاع کو جہاں پوری طرح بند کردیا گیا ہے ، وہیں چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کی ہدایت پر تمام اضلاع میں سخت نگرانی کی جارہی ہے۔