کورونا :شوگرکے مریضوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

   

لندن ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ذیابیطس کا ہر دس میں سے ایک مریض کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی صورت میں ہاسپٹل جانے کے سات دن بعد ہی اپنی زندگی کی بازی ہار سکتا ہے۔ یہ انکشاف ایک تازہ سائنسی مطالعے کے نتائج میں کیا گیا ہے، جو جمعے کے روز ایک جریدے میں شائع ہوئے۔ اس مطالعے کے دوران ذیابیطس کے 1300 مریضوں کا جائزہ لیا گیا۔ 75 برس سے زائد عمر کے مریضوں میں 55 برس سے کم عمر کے مریضوں کے مقابلے میں شرح اموات 14 فیصد زیادہ رہی۔ دل، بلڈ پریشر اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کو بھی نسبتاً زیادہ خطرات لاحق ہیں۔